کمشنرملتان نے شہر بھر کی سڑکوں پر لگی کیٹ آئیز کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا

کمشنرملتان نے شہر بھر کی سڑکوں پر لگی کیٹ آئیز کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا

صدر ہائیکورٹ بار سید ریاض الحسن گیلانی کی درخواست پر ڈاکٹر ارشاد احمد کا نوٹس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو کیٹ آئیز کو ہٹانے بارے کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت

ملتان(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر سید ریاض الحسن گیلانی کی درخواست پر کمشنر ملتان ڈویژن نے شہر بھر کی سڑکوں پر لگی کیٹ آئیز کو ہٹانے بارے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملتان شہر میں اسپیڈ بریکر کی جگہ لگی کیٹ آئیز کو ہٹانے بارے کارروائی کرکے رپورٹ پیش کریں گے ۔قبل ازیں صدر ہائیکورٹ بار سید ریاض الحسن گیلانی نے کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کو لیٹر لکھا تھا کہ اسپیڈ بریکرز کی جگہ کیٹ آئیز کا استعمال بڑے سانحہ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سے ٹائر پھٹنے سمیت دیگر واقعات رونما ہوتے ہیں، دنیا بھر میں کہیں بھی انکا استعمال بطور اسپیڈ بریکر نہیں ہوتا، وکلاء اور عوام کو مسائل کا سامنا ہے اور موٹر سائیکل سوار کے لیے بھی حادثات کا سبب ہیں، کمشنر ملتان کیٹ آئیز کو ہٹوا کر جہاں ضرورت ہے وہاں اسپیڈ بریکرز بنوائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں