میپکونواں شہر کا عملہ میٹرز چوری میں ملوث نکلا

میپکونواں شہر کا عملہ میٹرز چوری میں ملوث نکلا

عملہ ایسے میٹرزجو نئے جاری ہوئے ہوں انکو لگانے کے ایک روز بعد اتار لیتا ہے صارف کمزور ہو تو اسکو مقدمہ درج کرانے کا کہا جاتا ہے بااثر صارف کا میٹر لگادیا جاتا ہے احسن ملک نے 26مارچ کو ڈیمانڈ نوٹس ادا کیا اگست میں میٹر لگادیا گیا اگلے روز اتار لیا گیا عملے نے میٹراتارنا تسلیم کیا لیکن میٹر نہ لگایا،عملے کیخلاف کارروائی کرنیکا مطالبہ

ملتان(شاہد لودھی سے ) میپکو سب ڈویژن نواں شہر کو عملہ میٹرز چوری میں ملوث نکلا ایف آئی آر کٹواکر صارفین کو خوار کرنے لگا، تفصیل کے مطابق میپکو سب ڈویژن نواں شہر کا عملہ ایس ڈی او کی سربراہی میں میٹرز چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت میپکو میں میٹرز اور دیگر سامان کی شارٹیج ہے جس کی وجہ سے سب ڈویژن کے پاس میٹرز لگانے کا دباؤ ہے جس کے لئے میپکو عملہ ایسے میٹرز جو نئے جاری ہوئے ہوں ان کو لگانے کے ایک روز بعد اتار لیتا ہے ، اگر صارف کمزور ہوتواس کو چوری کی ایف آئی آر درج کرانے کا کہنا جاتا ہے اگر کوئی بڑا صارف ہوتو اس کو غلط فہمی کا کہہ کر دوبار میٹرلگادیا جاتا ہے یا اس کو نئے میٹرز آنے کا انتظار کیاجاتا ہے ،ایک صارف محمد احسن ملک نے 26مارچ کو ڈیمانڈ نوٹس ادا کیا جس کے بعد اگست میں میٹرلگادیا گیا مگرایک روز بعدیہ میٹر اتار لیا گیا جب رابطہ کیاگیا توعملے نے پہلے تسلیم کیا کہ میٹراتار گیاہے لائن مین آنے پر لگادیا جائے گا، لیکن یہ لائن مین آج تک نہیں آیا مبینہ طور پر نئے ایس ڈی او عارف سیال نے آکر اس عملے کی پشت پناہی شروع کردی انہوں نے کہ ایسے میٹروں کی ایف آئی آر درج کرائی جائے گی جس کے لئے صارفین اب انتظار کریں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ میپکو عملے کا یہ کارروبار کافی عرصے سے چل رہا ہے صارف میٹرلگانے کے لئے چکر لگالگا کرتھک گئے ہیں مگر عملہ کوئی تعاون نہیں کررہا ہے انہوں نے سی ای او میپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور میٹرز چور ی میں ملوث عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں