ایل ایل بی کے پیپر میں آوٹ آف سلیبس سوال آنے پر طلبا کا احتجاج

 ایل ایل بی کے پیپر میں آوٹ آف سلیبس سوال آنے پر طلبا کا احتجاج

زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نوٹس لے ،طلبا ، کنٹرولر امتحانات نے انکوائری کاحکم دیدیا

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی کے زیراہتمام ہونے والے ایل ایل بی پارٹ تھرڈ کے پیپر میں آوٹ آف سلیبس سوال آنے پر طلبا کا احتجاج، کنٹرولر امتحانات نے انکوائری کرنے کاحکم دے دیا، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایل ایل بی پارٹ تھرڈ کے امتحان جاری ہیں گزشتہ روز لیگل ڈرافٹنگ کا پرچہ تھا جس کے ایم سی کیوز آوٹ آف سلیبس آئے جس پرطلبا نے احتجاج کیا تو عملے نے کہا کہ اپ سوال حل کریں یا چھوڑ دیں اس میں آپ کو رعایتی نمبر دے دئیے جائیں گے تاہم بعد میں پیپر سیٹرز نے اصرار کیا کہ سوال ٹھیک ہے جس پر طلبا نے احتجاج شروع کردیا طلبا کا کہنا تھا کہ ایم سی کیوز دو روز بعد ہونے والے پیپر انٹرپٹیشن آف لا سے لئے گئے ہیں جس کا اس پرچے سے کوئی تعلق نہیں پرچہ بنانے والے نے شائد پنجاب یونیورسٹی کا سلیبس پڑھ لیا ہے اس لئے ان کے مطابق پرچہ بنایا ہے زکریا یونیورسٹی انتظامیہ اس کا نوٹس لے ، طلبا کے احتجاج کے بعد کنٹرولر امتحانات نے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ڈاکٹر امان اللہ کا کہنا ہے کہ پیپر سیٹر بورڈ آف سٹیڈی تعینات کرتا ہے کنٹرولر امتحانات کا کام صرف طلبا کو سہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے اس کیس کی انکوائری شروع کردی گئی ہے معاملہ بورڈآف سٹیڈی کو ارسال کردیا جائے گاجس کے فیصلے کی روشنی میں طلبا کو نمبر دئیے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں