ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ملتان کے الیکشن ،کمیٹی تشکیل
چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی ملتان کے الیکشن کے انعقاد کے معاملات دیکھنے کے لئے میپکو/واپڈا کے افسران پرمشتمل کمیٹی تشکیل دیدی ہے
ملتان (خصوصی رپورٹر)جواپنی رپورٹ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو کو پیش کرے گی ۔کمیٹی کے ممبران میں انجینئر حافظ اشرف علی، محمد اصغر ہاشمی، میاں ندیم احمد ، ملک امتیاز احمد،ایکسین ایم اینڈ ٹی میپکو ملتان انجینئرامجد نواز بھٹی شامل ہیں جبکہ کوآرڈی نیٹر/ ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو ملتان سرکل چوہدری خالد محمود ہوں گے ۔