کشمیر پر بھارتی مظالم کیخلاف سٹی ٹریفک پولیس نے ریلی نکالی

کشمیر پر بھارتی مظالم کیخلاف سٹی ٹریفک پولیس نے ریلی نکالی

انسانی حقوق کے علمبردار کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کروائیں،جلیل عمران

ملتان (کرائم رپورٹر)27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے کچہری روڈ پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران غلزئی نے کی، ریلی میں سٹی ٹریفک پولیس اہلکاروں اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ریلی میں شریک افسران و اہلکاروں نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی کی۔ ٹریفک وارڈنز کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے ۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شاہ رگ کہاہے ،انسانی حقوق کے علمبردار کشمیریوں پر بھارتی مظالم بند کروائیں، پاک سر زمین کا بچہ بچہ کشمیر کے ساتھ ہے ہم مقبوضہ جموں و کشمیر میں مقیم اپنے بھائیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہ حمایت جموں و کشمیر کی عوام کے حق خود ارادیت کے حصول تک جاری رہے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں