نبی کریمؐ کی سیرت میں ہمیں تحقیق کے مظاہر ملتے ہیں :منصور اکبر

نبی کریمؐ کی سیرت میں ہمیں تحقیق کے مظاہر ملتے ہیں :منصور اکبر

نبی پاکؐ کی سیرت پر عمل کر کے دنیا وآخرت کی تمام بھلائیوں کو حاصل کیاجاسکتا

ملتان (خصوصی رپورٹر) بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کہا ہے کہ سیرت کا پہلا سبق تعلیم ہے اور نبی کریمؐ کی سیرت میں ہمیں عملی طورپر تحقیق کے مظاہر ملتے ہیں بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے شعبہ علوم اسلامیہ کے زیراہتمام ایک رو زہ قومی سیرت کانفرنس بسلسلہ رحمت العالمین ؐ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے مزید کہاکہ نبی پاکؐ کی سیرت مسلمانوں کے لیے عملی نمونہ ہے ۔ جس پر عمل کرتے ہوئے دنیا و آخرت کی تمام بھلائیوں کو حاصل کیاجاسکتا ہے ۔ وائس چانسلر نے مزید کہاکہ عصری تقاضا یہی ہے کہ آپ ؐکی سیرت مبارکہ کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جائے ،پروفیسر ڈاکٹر حماد لکھوی نے امتی کا حقیقی مفہوم اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ امتی وہ ہے جو اطاعت اور اتباع کو لازم طو رپر اپناتا ہے ۔ مذہبی سکالر ڈاکٹر محمد طاہر خاکوانی نے کہاکہ معاشی سیاسی و سماجی معاملات میں صداقت دیانت اور امانت جیسی خصوصیات کو اپنا نا انتہائی ضروری ہے ۔ چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہاکہ سیرت مبارکہ پر عمل پیرا ہونا ہر مسلمان کا اولین فرض ہے ۔ کانفرنس کے اختتام پر قرات و نعت اور تقریر میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے والوں میں وائس چانسلر نے سرٹیفیکیٹ اور انعامات تقسیم کیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں