مظفرگڑھ ،فنڈز کی انکوائری، پٹواریوں کیخلاف قرارداد پیش

مظفرگڑھ ،فنڈز کی انکوائری، پٹواریوں کیخلاف قرارداد پیش

ٹینڈرز میں ہونے والی خورد برد اور بد عنوانیوں کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے بعد ضلع کونسل مظفرگڑھ کے پہلے اجلاس میں چیئرمین یونین کونسل تلیری اے بی مجاہد نے انتظامی افسروں کی جانب سے کی گئی خوردبرد اور استعمال شدہ فنڈز کی انکوائری، مظفرگڑھ کے مختلف مواضعات میں کرپٹ پٹواریوں کی تعیناتیوں کے خلاف قرارداد داد پیش کردی۔ قراردادکو ایوان میں موجودارکان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔چیئرمین یونین کونسل تلیری اے بی مجاہد نے کہا کہ ضلع کونسل مظفر گڑھ کا یہ ایوان غیر قانونی طور پر ختم کئے گئے بلدیاتی اداروں کی بحالی پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور دیگر جسٹس صاحبان کو منتخب نمائندوں کو خدمت خلق کا موقع فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے ۔دوسری قرار داد میں کہا گیا کہ ضلع کونسل مظفر گڑھ کا یہ ایوان اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ سرکاری ادروں میں ہونے والے ٹینڈرزاور کوٹیشن ورک کی آڑ میں فنڈز میں ہونے والی خورد برد اور بد عنوانیوں کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے ضلع مظفرگڑھ میں سڑکوں خصوصاً قاتل روڈ علی پور کی فوری تعمیر کا مطالبہ بھی کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں