ڈینگی کے مزید 10افراد شکار،مریضوں کی تعداد36ہو گئی

ڈینگی کے مزید 10افراد شکار،مریضوں کی تعداد36ہو گئی

ملتان 5مظفرگڑھ 2لیہ، خانیوال اور جھنگ کے ایک ایک مریض میں ڈینگی کی تصدیق

ملتان(نیوز رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج 10 اور مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ،آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 36 ہو گئی ،شبہ میں ایک مریض زیر علاج ،رپورٹ کا انتظار ۔نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈ 18 میں زیر علاج ملتان سے تعلق رکھنے والے 5مظفر گڑھ کے 2 جبکہ لیہ، خانیوال اور جھنگ کے ایک ایک مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ،یوں آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے ، جبکہ شبہ میں ایک مریض زیر علاج ہیں جس کی رپورٹ کا انتظار ہے ، اس حوالے سے فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا ڈینگی آئی سو لیشن وارڈ میں بستروں کی تعداد 50 جبکہ آئی سی یو میں بستروں کی تعداد 14 ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں