کورونا ویکسین کی سب سے بڑی مہم ریچ ایوری ڈور جاری

کورونا ویکسین کی سب سے بڑی مہم ریچ ایوری ڈور جاری

کوتاہی کے مرتکب افسروں اور ملازمین کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، آغاظہیر

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ضلع خانیوال میں کورونا ویکسین کی سب سے بڑی مہم ریچ ایوری ڈور جاری ہے ۔روزانہ کی بنیاد پر ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب خلیل الرحمٰن سمیت ضلع بھر کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں کہا گیا کہ کوتاہی کے مرتکب افسروں اور ملازمین کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ جنوبی پنجاب خلیل الرحمان نے کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ویکسی نیشن ضرور لگوائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں