پی ایچ اے نے نئی نرسریوں کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

پی ایچ اے نے نئی نرسریوں کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

نرسریوں کی تعداد کے ساتھ انکی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ ، انجینئرنگ اور ہارٹیکلچر ونگ کو ٹاسک دے دیا گیا ،ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے ملتان نے شجری کاری کا آغاز کر دیا

ملتان(خبرنگارخصوصی) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر نے نئی نرسریوں کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں نرسریوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ ان کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جس کے لئے انجینئرنگ اور ہارٹیکلچر ونگ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے ملتان نے شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں کمشنر ملتان ڈاکٹر ارشاد احمد اور چیئرمین پی ایچ اے ملتان نے شمس آباد گرین بیلٹ پر پودا لگایا۔ ٹرمینیلیا کے تیار درختوں کی شجر کاری کی گئی۔ ایم ڈی واسا ناصر اقبال نے پودا لگایا۔ اس موقع پر کمشنر ملتان نے کہا کہ شہر کے پارکوں اور گرین بیلٹس کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ شہر کو سر سبز و شاداب اور صاف ستھر ا بنانا مشن ہے ۔پی ایچ اے ملتان کو پارکوں اور گرین بیلٹس کو خوبصورت بنانے کا ٹاسک دے دیا ہے ۔ چیئرمین پی ایچ اے ملتان اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔ دریں اثناء ڈی جی پی ایچ اے شفقت رضا نے ڈوگر پارک اور نرسری کی جگہ کا معائنہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں