اختر گینگ کے 3رکن گرفتار،لاکھوں کا سامان برآمد
اختر ، فیاض اور نوید سے سنیچنگ کے 18 مقدمات ٹریس کر لئے گئے
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ نیو ملتان اور شاہ رکن عالم نے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اختر گینگ کے 3 رکن کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں اختر ، فیاض اور نوید شامل ہیں،گرفتار ملزمان سے کل 2 لاکھ روپے نقدی مال مسروقہ برآمد کی گئی،گرفتار ملزمان سے نیو ملتان اور شاہ رکن عالم کے سنیچنگ کے 18 مقدمات ٹریس ہوئے ۔