پولیس سے متعلق شکایت اور مسائل کے حل کیلئے کوشاں:آر پی او

پولیس سے متعلق شکایت اور مسائل کے حل کیلئے کوشاں:آر پی او

ملتان ریجن پولیس آفس لوگوں کی محکمہ پولیس سے متعلق شکایت اور مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے

ملتان(کرائم رپورٹر)یہ بات ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے دفتر ڈی پی او وہاڑی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر عبداللہ نیازی، وہاڑی ضلع کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سول سوسائٹی کے نمائندے ،وکلاء اور سائلین کی کثیر تعداد کھلی کچہری میں شریک تھی،سید خرم علی نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کئے۔سید خرم علی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کی پولیس افسران تک رسائی کو یقینی بنانا ہے تا کہ ان کے دکھوں کا مداوا کیا جا سکے تاہم مجھ سمیت تمام پولیس افسران کے دفاتر کے دروازے بھی ہر سائل کے لئے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے افسران کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے پولیس افسران بھی عوام کے سامنے جوابدہ ہیں دریں اثناء ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ کرائم کی صورتحال اور موسمی حالات کو مد نظر رکھ کر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے تاکہ جرائم پیشہ لوگ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں