کلکٹر کسٹم عمران چودھری سے خواجہ محمد حسین اور خواجہ یوسف کی ملاقات
کلکٹر کسٹمز ملتان عمران احمد چودھری سے گزشتہ روز کسٹم آفس ملتان میں ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر اور چیئرمین ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ خواجہ محمد حسین اور خواجہ محمد یوسف نے ملاقات کی
ملتان( نیوز رپورٹر)اس ملاقات کے موقع پر صدر ایوان تجارت و صنعت اور چیئرمین ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کی جانب سے کلکٹر کسٹم کو صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے بارے بھی آگاہ کیا گیا ، جس پر کلکٹر کسٹمملتان عمران احمد چودھری نے بیان کئے گئے تمام مسائل کو جلد ازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ انہوں نے صنعتکاروں کے تعاون کو بھی سراہا اوراظہار تشکر کیا ۔