اوورسیز پاکستانیوں سے فراڈ کرنیوالا گرفتار

اوورسیز پاکستانیوں سے  فراڈ کرنیوالا گرفتار

بیرون ملک میں مقیم پاکستانی شہریوں سے لاکھوں روپے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا

ملتان (کرائم رپورٹر)تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن کے رہائشی مظہر سے شفقت حسین نامی شخص نے 78 لاکھ روپے کا فراڈ کیا شفقت نامی شخص بیرون ملک میں مقیم پاکستانی شہری سے کاروبار کے لئے رقم منگواتا رہا ۔ ملزم شفقت نے مظہر کو 78 لاکھ روپے کا بوگس چیک دیا جو کیش نہ ہوسکا تھانہ قطب پور پولیس نے ملزم شفقت کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں