مویشی پال حضرات کیلئے سائیلج مشین کے منصوبے کا آغاز
درخواستیں ڈائریکٹر لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ضلع اوکاڑہ میں جمع ہونگی
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی نے کہا ہے کہ مویشی پال حضرات کے لئے سائیلج مشین کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے لیے مویشی پال حضرات 5دسمبر 2021 تک درخواستیں ڈائریکٹر لائیو سٹاک پروڈکشن ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہادر نگر ضلع اوکاڑہ میں جمع کرواسکتے ہیں۔ منظور شدہ درخواستوں کی فہرستیں 20دسمبر 2021 کو فائنل کی جائیں گی۔ سائیلج مشینیں درآمد کرنیوالی فرموں کے ساتھ بکنگ کی آخری تاریخ 10 جنوری 2022 ہوگی اور سائیلج مشین فراہمی کا دورانیہ یکم فروری تا 31مئی 2022 ہوگا ۔اس منصوبہ کے تحت مویشی پال حضرات کو فی سائیلج مشین پر 3لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ مویشی پال حضرات کے لئے 10 سے 25 ایکٹر رقبہ کا مالک یا مزراع ہو جو رقبہ کاشت کرتا ہو اور اسکے پاس 10 سے 50 بڑے جانور موجود ہوں درخواست دے سکتا ہے ۔