جنوبی پنجاب:میپکو نے ایک روز میں 111بجلی چور پکڑ لئے

جنوبی پنجاب:میپکو نے ایک روز میں 111بجلی چور پکڑ لئے

26لاکھ روپے سے ز ائد جرمانہ عائد ،5بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں111افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایک لاکھ38ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر26لاکھ روپے سے ز ائد جرمانہ عائد کر کے 5بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے ۔25 نومبر2021ء کو ملتان سرکل میں18بجلی چوروں کو738890 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں23افراد کو369522روپے جرمانہ عائد، وہاڑی سرکل میں2 صارفین کو23652 روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں27بجلی چوروں کو629906 روپے جرمانہ عائداوردو بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں11بجلی چوروں کو250344 روپے جرمانہ عائد اور تین مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں19 بجلی چوروں کو340000روپے جرمانہ عائد ، مظفرگڑھ سرکل میں 6صارفین کو 123508 روپے جرمانہ عائد ، بہاولنگر سرکل میں2 صارفین کو45875روپے جرمانہ عائداور خانیوال سرکل میں3بجلی چوروں کو84450 روپے جرمانہ عائدکیاگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں