ایس پی کینٹ ڈویژن کی افسران کیساتھ میٹنگ،ہدایات جاری
ایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل نے اپنے دفتر میں کینٹ ڈویژن کے پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی
ملتان (کرائم رپورٹر)ایس ڈی پی او ممتاز آباد حفیظ الرحمن اور کینٹ ڈویژن کے ایس ایچ اوز اور محرران میٹنگ میں شریک ہوئے ایس پی کینٹ ڈویژن نے کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کرائم کنٹرول کرنے کے لیے ضروری ہدایات دیں.انہوں نے ہدایت کی کہ تمام مقدمات میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔