سی پیک سے زراعت میں ترقی ہو گی :ڈاکٹر آصف

سی پیک سے زراعت میں ترقی ہو گی :ڈاکٹر آصف

بہت سے تنا ظر میں دونوں ممالک شراکت داری سے مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیںمینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ چا ئنہ کے تعاون سے 5روزہ سیمینار اور ٹریننگ کے انعقاد پر گفتگو

ملتان(خصوصی رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹن اور مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ چا ئنہ نے زراعت کے مسائل اور جانوروں کی بیماریوں کی روک تھام کے موضوع پر پانچ روزہ سیمینار اور ٹریننگ کے انعقاد کے موقع پر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی نے آرگنائزر کا شکریہ ادا کیا اور پا ک چا ئنہ کی سی پیک اور مختلف شعبہ جات میں سائنسی تحقیق میں شراکت کے مواقع کو سراہا اور کہا کہ سی پیک کے ذریعے تجارت،لاجسٹک، اور زراعت کے شعبے میں ترقی کے نئے راستے ہموار ہوں گے ۔ کورونا و با کے بعد نئے چیلنجز کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک میں شراکت کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے ۔ بہت سے تنا ظر میں دونوں ممالک شراکت داری سے مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے پاک چائنہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی ملتان کی طرف سے زرعی شعبہ میں چائنہ اکیڈمی آف سائنس کے ساتھ سائنو پاک پروجیکٹ میں شریک ہے اور اینیمل با ئیوٹیکنالوجی کے موضوع پر کانفرنس بھی منعقد کرا چکی ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر احرار خان نے خطاب کرتے ہوئے اینٹی مائکروبیئل مزاحمت کے مسئلہ کو اجاگر کیا جبکہ چیئر مین فیکلٹی وٹرنری و انیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا نے بھی خطاب کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں