تھیٹرفنکارکیلئے پہلی تربیت گاہ ، فحاشی نے تباہ کردیا:شفقت چیمہ

 تھیٹرفنکارکیلئے پہلی تربیت گاہ ، فحاشی نے تباہ کردیا:شفقت چیمہ

فلم انڈسٹری میں 946فلموں میں کام کرکے منفرد ریکارڈ قائم کیا :صحافیوں سے گفتگو

میلسی(نمائندہ دنیا )پاکستان فلم انڈسٹری کے نامورورسٹائل اداکار شفقت چیمہ نے کہاہے کہ تھیٹرفنکارکیلئے پہلی سیڑھی اورتربیت گاہ ہے ، فحاشی نے تباہ کردیا۔تھیٹرزندہ کرنے کیلئے ماحول پاک صاف کرکے فیملیوں کولاناہوگا،فلم انڈسٹری میں 946فلموں میں کام کرکے منفرد ریکارڈ قائم کیا ولن کے کردار کو نئی جہت دی، بے شمارفلموں میں متعددکرداراداکرکے اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا، میلسی سٹیج ڈرامہ میں شائقین مجھے ایک منفرد نئے روپ میں دیکھ کرداد دئیے بغیرنہ رہ سکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار نے انہوں نے پروڈیوسرآصف ریمبو کے ڈرامے واہ بھئی واہ میں اداکاری کے جوہردکھانے کیلئے میلسی نازتھیٹرمیں آمدکے موقع پر صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ اپنی والدہ کے پاؤں کوعقیدت کے طور پرکتوں کی طرح چاٹا ہے ،دوران اداکاری رشتوں کے تقدس کو پامال کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتا، انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے مستقبل سے مایوس نہیں، میری 40فلمیں زیرتکمیل ہیں جن میں اداکاری کے جوہردکھارہاہوں،پوری دنیامیں ایساآرٹسٹ کوئی نہیں ،تھیٹرفنکارکی بنیادہے کامیاب فنکاراپنی زات کی نفی کرتاہے ،آرٹسٹ درویش اورفقیرہوتاہے آرٹسٹوں کواچھااورمعیاری کام کرناچاہئے ،ڈراموں میں ماں بیٹی کاتقدس بحال کریں ڈائریکٹروں کو فحاشی اورگندسے پاک سکرپٹ دیناچاہئے میرے والدعالم دین اورامام مسجد تھے انن کی خواہش تھی کہ میں بھی عالم دین بنوں، فلم انڈسٹری میں جانے پرانہوں نے ناراضگی کااظہارکیا،جس پرمیں نے بھاری مقدارمیں افیون اورگولیاں کھاکرخودکشی کی کوشش کی خوش قسمتی سے بچ گیا،انہوں نے کہا کہ مجھے قوی امیدہے کہ فلم انڈسٹری کو ایک بار پھرعروج ملے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں