جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مرکزی کنونشن امامین کربلا ملتان میں جاری

جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا مرکزی  کنونشن امامین کربلا ملتان میں جاری

جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا مرکزی کنونشن امامین کربلا ملتان میں جاری ہے

ملتان(خبرنگارخصوصی) جس میں مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل علامہ ناظر عباس ، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان، رکن نظارت جے ایس او پاکستان سید عون ساجد نقوی ، دوست علی ونگانی، سید اظہار بخاری ، مرکزی صدر جے ایس او سید ذیشان حیدری شمسی ، سید تنویر الکاظم گیلانی، ذیشان حیدری، منیر بھٹو، زاہد زیدی، ممبر ضلعی امن کمیٹی خاور حسنین بھٹہ اور تحصیل صدر سید علی سجاد نقوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ تنظیمیں اور عہدے ہدف نہیں ہوتے بلکہ یہ مقاصد کے حصول کا ذریعہ ہوتے ہیں ان کا کہنا تھاکہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے بڑی قربانیاں اور منزلیں طے کرنی پڑتی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں