منشیات کیس میں ملزم کو 15ماہ ماہ پروبیشن پر رہنے کی سزا
منشیات کیس میں ملزم جواد اشتہاری قرار،لڑکی کو ہراساں نہ کر نے کا حکم
ملتان (کورٹ ر پو رٹر)سیشن کورٹ ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم اصغر کو اقبالی بیان پر 15 ماہ پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم سنادیا جبکہ چرس برآمد ہونے کے مقدمہ میں بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر ملزم جواد کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے پولیس کو جلد گرفتاری کا حکم دے دیا علاوہ ازیں مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی صائمہ بی بی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیدیا جبکہ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کرنے کے مقدمہ میں حکم عدولی پر گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 27 دسمبر تک گرفتاری کا حکم دے دیا جبکہ بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم جاوید کو اقبال جرم پر پروبیشن پر بھجوانے کی سزاسنا دی گئی ۔