تیرہ سالہ بچی کے اغوا ، زیادتی کا مقدمہ چار ماہ بعد درج

تیرہ سالہ بچی کے اغوا ، زیادتی کا مقدمہ چار ماہ بعد درج

دا ر الامان سے بچی والدین کے پاس ا ٓگئی ،زیادتی کی میڈیکل رپورٹ مثبت

بورے والا ( نمائندہ دنیا)پرانی سبزی منڈی میں واقع مدرسہ سے تیرہ سالہ بچی کے اغواء اور زیادتی کا مقدمہ چار ماہ بعد درج کر لیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق بشیر احمد سکنہ بستی حیدر کو ٹ نے تھانہ ماڈل ٹاؤن پو لیس کو چار ماہ قبل درخواست دیتے ہوئے بتایا کہ پرانی سبزی منڈی روڈ پر واقع مدرسہ کی انتظامیہ اور دیگر ملزموں نے وہاں زیر تعلیم اس کی تیرہ سالہ بچی کو اغوا کر رکھا ہے جس پر تھانہ ماڈل ٹاؤن کی جانب سے عدم کا رروائی کے باعث مغویہ کے والد نے بھاگ دوڑ شروع کی تو ملزموں نے اسے دا ر الامان منتقل کر دیا جہاں سے بچی اپنے والدین کے پاس ا ٓگئی اور بتایا کہ اسد شاہ ، مدثر شاہ اور انوار شاہ اسے اغواکے بعدکئی ہفتے زیادتی کا نشانہ بنا تے رہے ہیں ۔زیادتی کی میڈیکل رپورٹ مثبت ا ٓنے پر عدالتی احکامات کی روشنی میں چار ماہ بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں