پولیس افسرجرائم کے خاتمہ کیلئے مثبت حکمت عملی اپنائیں:ڈی پی او

پولیس افسرجرائم کے خاتمہ کیلئے مثبت حکمت عملی اپنائیں:ڈی پی او

زیر تفتیش مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کرکے چالان عدالتوں میں بھجوائیں: ندیم عباس

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر +نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید ندیم عباس کی زیرصدارت ان کے دفتر میں میٹنگ کا انعقادکیا گیا، جس میں ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔ دوران میٹنگ آئی جی پنجاب پولیس راؤ سردارعلی خاں کی جانب سے آپریشنل ہدایات سے متعلقہ ایس او پیز پر بریفنگ دی گئی اور پولیس افسروں کو آپریشنل ہدایات کے مطابق ان کی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی دی گئی۔ڈی پی او سید ندیم عباس نے پولیس افسروں کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ انسداد جرائم کے پیش نظر مثبت حکمت عملی ترتیب دیں،زیر تفتیش مقدمات کو جلد میرٹ پر یکسو کرکے چالان عدالتوں میں بھجوائیں،اشتہاریوں، عدالتی مفروروں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں،انہو ں نے کہاکہ منشیات فروشی کے خاتمہ کے لیے بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے ،تھانوں کا ماحول عوام دوست بنائیں اور 15کی کال پر فوری رسپانس کو مزید بہتر اور یقینی بنائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں