عوام ووٹ تصدیق مہم کو کامیاب بنائیں:اصغر علی
جن کے ووٹ نہیں وہ بھی بنوائیں،لسٹیں جنرل الیکشن کیلئے استعمال ہونگی
وہاڑی( نمائندہ خصوصی ،خبر نگار)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی نے کہا ہے کہ عوام ووٹ تصدیق مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں اور الیکشن کمیشن کے عملہ سے تعاون کریں، ووٹ تصدیق کی مہم 6دسمبر تک جاری رہے گی ،ووٹ کی تصدیق کے دوران عوام کا الیکشن کمیشن کے عملہ سے تعاون ناگریز ہے تاکہ قومی فریضہ احسن طریقے سے پورا ہو سکے اور لوگوں کو بھی آنے والے الیکشن میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس وہاڑی میں ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد افضل بھی موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وہاڑی اصغر علی نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران لوگ اپنے ووٹ کی تصدیق کروائیں اور جن لوگوں کے ووٹ نہیں بنے وہ اپنا ووٹ بھی بنوائیں۔یہی لسٹیں جنرل الیکشن اور بلدیاتی الیکشن کیلئے استعمال ہوں گی۔