کوٹ ادو،میونسپل کمیٹی کا سوا81کروڑ کا ٹیکس فری بجٹ منظور

کوٹ ادو،میونسپل کمیٹی کا سوا81کروڑ کا ٹیکس فری بجٹ منظور

ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کا کل تخمینہ 78کروڑ79لاکھ روپے لگایا گیا

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)میونسپل کمیٹی کوٹ ادو نے 8 ماہ کی مدت کے لئے 81کروڑ 15لاکھ روپے کے سالانہ ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دیدی ،ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کا کل تخمینہ 78کروڑ79لاکھ روپے ،پی ایم ایس پی پروگرام سال2019-20ء ، سالانہ ترقیاتی پروگرام سال2020-21ء اور پنجاب سٹیز پروگرام سال2019-20ء کے جاری ترقیاتی منصوبہ جات بھی شامل ہیں ،ابتدائی سرمایہ39کروڑ51لاکھ، آمدنی ماہانہ گرانٹ آمد ہ فنانس ڈیپارٹمنٹ 23کروڑ 4لاکھ روپے ،آمدن لوکل گورنمنٹ 18کروڑ15لاکھ، سالانہ ترقیاتی پروگرام2کروڑ روپے ،جاری ترقیاتی منصوبہ جات7کروڑ75لاکھ روپے ، سالانہ ترقیاتی پروگرام پی سی پی کیلئے ایک کروڑ28لاکھ 92ہزار،جاری ترقیاتی منصوبہ جات پی سی پی ایک کروڑ76لاکھ83ہزارروپے ،جاری منصوبہ جات پی ایم ایس پی 99لاکھ 45ہزار 8صد68روپے ، ترقیاتی اخراجات کاتخمینہ 46 کروڑ80لاکھ 21ہزار6 سو68روپے لگایا گیا ہے ۔ یہ اعدادوشمار چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیش کئے ۔ اجلاس کی صدارت وائس چیئرمین مہر بشیراحمدگٹ نے کی۔ اجلاس میں چیف آفیسرروشن ضمیر،میونسپل آفیسر فنانس تنویر عالم،میونسپل افیسر انفراسٹرکثر طحہ حسین بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں