حکومت گرانا پی ڈی ایم کے بس سے باہر:ڈاکٹر خاور

حکومت گرانا پی ڈی ایم کے بس سے باہر:ڈاکٹر خاور

مار چ کر نیوالے ناکام ہونگے ،بلدیاتی انتخابات بھی جیتیں گے :ایم پی اے

بارہ میل(نامہ نگار)رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید خاورعلی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اداروں کی آزدی اور بالادستی کی قائل،اداروں کو مر ضی سے چلانا (ن) لیگ کی سیاست کا وطیرہ رہا، عمران خان کے جرأت مندانہ فیصلوں سے اپوزیشن کی دکانیں بندہو چکیں، حکومت گرانا پی ڈی ایم کے بس سے باہر،اسلام آبا د مار چ کر نے والوں کومنہ کی کھاناپڑے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سید گروپ کے مقامی رہنمارکن تحصیل امن کمیٹی ملک توفیق احمد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس حکومت گرانے کے لئے کوئی آپشن نہیں بچا ہے اگر اسلام آبا دجانا چاہیں تو بخو شی جائیں مگر یا د رکھیں کہ اسلام آباد سے نامرادواپس آنا ہوگا، آنے والے بلدیاتی انتخابات میں سید گروپ بھر پور تیاری کے ساتھ آئے گا اور بھر پور کامیابی سمیٹے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں