حکومتی نالائقی سے مہنگائی بے لگام ہوچکی :مہر ارشاد

حکومتی نالائقی سے مہنگائی بے لگام ہوچکی :مہر ارشاد

عوام میں بے چینی پھیل گئی، معاشی ترقی کے اعشاریے زیروہیں:ایم این اے

بارہ میل(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے رکن قو می اسمبلی مہر ارشاد احمد سیال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمران اپنی ناکامیوں کا نزلہ سند ھ حکومت پر ڈال رہے ہیں، ملکی معیشت کی باگ ڈور آئی ایم ایف کے ہاتھوں دی جاچکی ہے ، معاشی ترقی کے اعشاریے زیرو ہوچکے ہیں،حکومتی نالائقی سے مہنگائی بے لگام ہوچکی ہے ، عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے ، نااہل حکومت کو میدان سے بھاگنے نہیں دیں گے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے دعوؤں کے برعکس کسانوں کو گند م کی بجائی کے لئے سہو لیات فراہم کر نے میں ناکامی کا نزلہ سند ھ حکومت پر گرا کر حالا ت کی سنگینی سے فرارہونا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سند ھ حکوت کو غیر مستحکم کیا گیا تو پھر اسلام آبا د بھی اسکے اثرات سے نہیں بچ پائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں