ڈی آراو کی زیر صدارت انتخابی ضابطہ اخلاق بارے اجلاس

ڈی آراو کی زیر صدارت انتخابی ضابطہ اخلاق بارے اجلاس

پی پی 206 کے ضمنی الیکشن کو شفاف اور پر امن بنانے کیلئے سخت اقدامات کافیصلہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر +نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر پی پی 206محمد شاہد کی زیر صدارت انتخابی ضابطہ اخلاق بارے اجلاس کا انعقادہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی،ڈی پی او ندیم عباس، ریٹرننگ آفیسر پی پی 206 تنویر الحسن،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اکبرعلی،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمشنر سید طیب زبیر،انتخابی امیدواروں اور متعلقہ سرکاری افسروں نے شرکت کی،اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کے تحت ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 206 کو آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور پر امن بنانے کیلئے سخت اقدامات کافیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں انتخابی امیدواروں کو ضابطہ اخلاق بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی،جس میں انتخابی امیدواروں کو تشہیر،اخراجات،وال چاکنگ،کنونسنگ، کارنر میٹنگز، جلوس، پولنگ پراسس، قیام امن، سکیورٹی الیکشن اور دیگر انتخابی معاملات بارے قانونی آگاہی دی گئی۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد شاہدنے کہاکہ ضمنی انتخاب کو 100 فیصد آزادنہ،منصفانہ اور شفاف بنایا جائے گا۔ضلع بھر میں نئے ترقیاتی منصوبہ جات کے اعلان، اجرا اور جاری منصوبہ جات کی تعمیر پر الیکشن کی تکمیل تک پابندی ہے ،ریاستی وسائل و حمایت حاصل کر نے والے امیدواروں کے خلاف الیکشن اور سرکاری افسر و ملازمین کا محاسبہ ہو گا،ضلع بھر میں ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی ہوگی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق پر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ سرکاری محکمہ جات 100فیصد عمل درآمد یقینی بنائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں