صوبائی الیکشن کمشنر کاووٹرزکے مسئلہ کاجائزہ لینے کیلئے ضلع کادورہ

صوبائی الیکشن کمشنر کاووٹرزکے مسئلہ کاجائزہ لینے کیلئے ضلع کادورہ

ووٹ کے اندراج کیلئے شناختی کارڈ کے پتہ کورہائش کے مطابق کروائیں :غلام اسرار

ملتان( نیوز رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان نے ضلع ملتان میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے سلسلہ میں ڈی ایچ اے ملتان میں جزو ی طور پر متاثر ہونے والے موضع جات میں درج ووٹرز کے مسئلے کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کا دورہ کیا اور میڈیا سے بات چیت کی۔ موضع جات طاہر پور، رائے پور، گرے واہی، بستی گاگرہ، بستی نیوڈھنڈ، پنج کوہا، کوٹلہ سادات، بی بی پور، متی تل، جنگل کلراں والااور مردان پور جو ڈی ایچ اے ملتان میں شامل ہوگئے اور ان موضع جات کے تمام لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں ،ان علاقوں کے عوام سے الیکشن کمیشن نے یہ التماس کی کہ وہ اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کیلئے اپنے شناختی کارڈ کے پتہ کواپنی رہائش کے مطابق نادرا سے درست کروائیں تاکہ جب الیکشن کمیشن کا تصدیقی عملہ گھر گھر ووٹرزکی تصدیق کے لئے آئے تو وہ اپنا ووٹ نئی رہائش گاہ پر درج کرواسکیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے آگاہ کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام جاری ہے جس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے تعینات کردہ تصدیقی عملہ گھر گھر جا کر ووٹوں کی تصدیق اور نئے ووٹوں کے اندراج کے عمل کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے ۔گھر گھر جا کر ووٹوں کی تصدیق کا یہ عمل 6دسمبر 2021ء تک جاری رہے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں