نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- ن لیگ جنوبی پنجاب صوبہ پرمنافقت کامظاہرہ کررہی ہے،حسان خاور
  • بریکنگ :- ن لیگ اورپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کےعوام کولالی پاپ دیتی آئی ہیں،حسان خاور
  • بریکنگ :- جنوبی پنجاب کےعوام ن لیگ اورپیپلزپارٹی کےڈسےہوئےہیں،حسان خاور
  • بریکنگ :- دونوں جماعتیں جنوبی پنجاب کےاحساس محرومی میں برابرکی شریک ہیں،حسان خاور
  • بریکنگ :- پہلی باروزیراعظم اوروزیراعلیٰ نےجنوبی پنجاب کواس کاحق دیا،حسان خاور
  • بریکنگ :- حکومت نےجنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کاآغازکیا،حسان خاور
Coronavirus Updates

کورونا ویکسی نیشن،سکول کے صرف14فیصد بچوں مستفید

کورونا ویکسی نیشن،سکول کے صرف14فیصد بچوں مستفید

متعدد ڈیڈ لائنز کے باوجود سرکاری سکولوں میں بچوں کی ویکسی نیشن مکمل نہ ہوسکی ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویکسی نیشن کیلئے تمام اتھارٹیزکو سختی سے ہدایت جاری

ملتان(خصوصی رپورٹر)سکولوں میں بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن کے معاملے میں ابھی تک صرف 14 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن ہوسکی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی کورونا ویکسی نیشن متعدد ڈیڈ لائنز کے باوجود مکمل نہ ہوسکی۔لاہورمیں سوا تین لاکھ بچوں میں سے صرف 14 ہزار کی ویکسی نیشن مکمل ہوسکی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں 43 لاکھ بچوں میں سے صرف ساڑھے 4 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوسکی۔ بارہ سال سے زائد عمر کے 39 لاکھ بچوں کی کورونا ویکسی نیشن ہونا ابھی باقی ہے ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے تمام اتھارٹیزکو ایک بار پھر سختی سے ہدایت جاری کردی ہے ، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 15 دسمبر تک تمام بچوں کی ویکسی نیشن ہر صورت مکمل کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں