پولیس کی پیشہ وارانہ بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے :ظفراقبال

پولیس کی پیشہ وارانہ بہتری کیلئے اقدامات کئے جارہے :ظفراقبال

امن و امان کی فضاء قائم رکھنا اور عوام کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیحات،ایڈیشنل آئی جی

ملتان(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پولیس کی پیشہ وارانہ امور میں بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کر کے امن و امان کی فضاء قائم رکھنا اور عوام الناس کو انصاف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ عوام الناس کے مسائل حل کرنے میں پولیس کا أپریشنل اور انویسٹی گیشن کا شعبہ اہم ہوتا ہے ملک پاکستان کی اندرونی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ پنجاب پولیس کے مختلف ذیلی یونٹ بھی کام کر رہے ہیں جس میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ سی پیک پروجیکٹس سمیت اہم شخصیات اور غیر ملکی انجینئرز کی حفاظت کے ساتھ اہم تنصیبات کی حفاظت کو بھی یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے اس حوالے سے گزشتہ روز ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب آفس میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ایس پی یو نے جوانوں کو ان کی ذمہ داریوں کی اہمیت بارے بریفنگ بھی دی اور جوانوں کے مسائل بھی سنے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں