پی ایس ڈبلیو تجارت کیلئے مزید آسانیاں پیدا کریگا:خواجہ یونس
پی ایس ڈبلیو تجارتی عوامل کو سہل بنانے کیلئے ایک منصوبہ کا حصہ ہے ،لاریب غفار
ملتان (نیوز رپورٹر)آل پاکستان بیڈشیٹ اینڈاپ ہولسٹری مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے زیر انتظام پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے عنوان پر ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں شرکت کے لئے ڈومین آفیسر پاکستان سنگل ونڈو کمپنی لاریب غفار نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ PSW ملک میں برآمدات / درآمدات اور اس سے متعلق دیگر تجارتی عوامل کو سہل بنانے کے لئے ایک منصوبہ کا حصہ ہے جسکی ذمہ داریاں پاکستان کسٹمز کو سونپی گئی ہیں۔ خواجہ محمد یونس نے کہا کہ PSWپاکستان میں تجارت کے لئے مزید آسانیاں پیدا کریگا۔ انہوں امید ظاہر کی کہ آج کی تقریب میں شرکت سے ہمارے معزز ممبران کو قیمتی معلومات حاصل ہوئی ہیں جس سے رجسٹریشن اور دیگر امور کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ تقریب کے آخر میں سید محمد عاصم شاہ نے لاریب غفار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسوسی ایشن کو تعاون حاصل رہے گا۔