جنوبی پنجاب:میپکو نے ایک روز میں73 بجلی چور پکڑ لئے

جنوبی پنجاب:میپکو نے ایک روز میں73 بجلی چور پکڑ لئے

14لاکھ64ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد،4بجلی چوروں پر مقدمات درج

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں73افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔96ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر14لاکھ 64ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کر کے 4بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروادئیے گئے ۔26 نومبر2021ء کوملتان سرکل میں8بجلی چوروں کو133864روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں17افراد کو300673روپے جرمانہ عائد، وہاڑی سرکل میںایک صارف کو12600روپے جرمانہ عائد،بہاولپور سرکل میں27بجلی چوروں کو629906روپے جرمانہ عائداوردو بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج، ساہیوال سرکل میں11بجلی چوروں کو250344 روپے جرمانہ عائداورتین مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں19بجلی چوروں کو340000روپے جرمانہ عائد ، مظفرگڑھ سرکل میں6صارفین کو 123508روپے جرمانہ عائد ، بہاولنگر سرکل میں2 صارفین کو45875روپے جرمانہ عائداورخانیوال سرکل میں3بجلی چوروں کو 84450روپے جرمانہ عائدکیاگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں