حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ،آئندہ بھی کرینگے :زین قریشی

حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ،آئندہ بھی کرینگے :زین قریشی

پل ٹھو کر پر نئی سیوریج لائن اور میٹل روڑ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

ملتان (سٹاف رپورٹر )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی تحریک انصاف کے رہنما چوہدری شفیق ارائیں کی رہائش گاہ گئے جبکہ پل ٹھو کر پر نئی سیوریج لائن اور میٹل روڑ کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر چیئر مین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار، چوہدری مقبول ارائیں،ر انا فاروق، چوہدری وحید ارائیں،چوہدری غلام سرور،چوہدری عاصم،چوہدری محمد حسن،چوہدری رفی،چوہدری شوکت،چوہدری صغیراحمد،رانا افضل بھی موجود تھے اس موقع رپر مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا کہ حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جسکے لیے اب سے پہلے منتخب نمائندوں نے حلقہ کے لیے کوئی کام نہیں کیا،بلکہ عوام کا ووٹ حاصل کر کے اس کا حق ادا نہیں کیا،اور آئندہ بھی حلقہ کی خدمت کر کے اپنے بزرگوں کے نقشے قدم پر چلیں گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں