وسیم عباس ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب

 وسیم عباس ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب

مجلس وحدت مسلمین کے اجلاس میں احمد اقبال نے وسیم عباس سے حلف لیا

ملتان(خبرنگارخصوصی)مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں ملتان کے تمام یونٹ کے اراکین سمیت آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل صوبائی سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید دلاور عباس زیدی، انجینئر سخاوت علی سیال، مولانا وسیم عباس معصومی سمیت دیگر صوبائی رہنما بھی شریک تھے ، اجلاس میں اکثریتی رائے سے مولانا وسیم عباس معصومی کو ایم ڈبلیو ایم ملتان کا ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ مولانا وسیم عباس معصومی سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حلف لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں