تونسہ میں سوشل سکیورٹی ہسپتال کی تعمیر ک آغاز کر دیا:لیاقت علی

تونسہ میں سوشل سکیورٹی ہسپتال کی تعمیر ک آغاز کر دیا:لیاقت علی

جنوبی پنجاب میں بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں،سیکرٹری لیبر کی تونسہ میں گفتگو

ملتان( وقائع نگار خصوصی )محکمہ لیبر و ہیومن ریسورس پنجاب نے تونسہ میں 5کروڑ کی لاگت سے سوشل سکیورٹی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں چوکی والا میں ہسپتال کی تعمیر کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ہسپتال کی تعمیرسے تونسہ اور کوہ سلیمان کے عوام مستفید ہوں گے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لیبر پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے تونسہ کے علاقے چوکی والا میں منصوبے بارے بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے ۔ سیکرٹری لیبر نے مزید کہا کہ وزیرِاعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جنوبی پنجاب میں بنیادی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔جن میں صحت،صاف پانی اور بنیادی انسانی ضروریات شامل ہیں۔ اس سلسلے میں مربوط منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔ تونسہ میں ہسپتال کی تعمیر سے خطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں