طلبا وطالبات کا ویکسی نیشن کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنیکا حکم

طلبا وطالبات کا ویکسی نیشن کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنیکا حکم

صوبے کے تما م گورنمنٹ سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو سکول کے ٹیب سے سیس پر طلباء و طالبات کی ویکسی نیشن کا سٹیٹس اپ لوڈ کر نے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

ملتان(خصوصی رپورٹر)صوبے بھر کے سکولوں کے سربراہوں کو طلبا وطالبات کا ویکسی نیشن کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کا حکم جاری کردیا گیا اس سلسلے میں پی ایم آئی یو پنجاب کے اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ گورنمنٹ سکولوں کے تمام ہیڈ ٹیچرز کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سکول کے ٹیب سے سیس پر طلباء و طالبات کی ویکسی نیشن کا سٹیٹس اپ لوڈ کریں۔ اس میں ڈوز اور نان ڈوز کے آپشن موجود ہیں۔ تمام پرائمری، ایلیمنٹری ، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کے 12 سال اور زائد عمر کے طلباء و طالبات ( خواہ وہ کسی بھی کلاس میں داخل ہوں) کا ویکسی نیشن سٹیٹس مذکورہ آپشن پر 2 دن میں مکمل کر لیں کوئی بھی جعلی معلومات اپ لوڈ نہ کریں کیونکہ ڈیٹا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور نادرا کے ساتھ تصدیق کیا جائے گا(اگر کسی طالب علم کی ویکسی نیشن کسی بھی وجہ سے نہیں ہو سکی تو قریبی ویکسی نیشن سنٹر سے رجوع کر کے ویکسی نیشن مکمل کروا لیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں