بارہ میل:کھادکی دکانوں پرچھاپے ،متعددسیل،جرمانے

بارہ میل:کھادکی دکانوں پرچھاپے ،متعددسیل،جرمانے

مہنگی کھادفروخت کرنے والوں کیخلاف مقدمات درج ہونگے :اے سی کبیروالا

بارہ میل(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایات پر اے سی کبیر والا خرم حمید ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود اور دیگر ٹیم نے تحصیل بھر میں کھاد ڈیلرز کی دکانوں اور گوداموں میں سٹاک کامعائنہ کیا، پرائس لسٹیں چیک کیں، شکایت کنندہ کسانوں کی شکایت کا موقع پر ازالہ کیا ،متعدد دکانداروں کو جرمانے اور دکانیں سیل کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق بارہ میل، چوپڑہٹہ، نندپور، سرائے سدھواور باٹی بنگلہ میں کھاد کی دکانوں پر چھاپے مارے ۔ اے سی کبیر والا خرم حمید نے منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے سرائے سدھو پل پرظفر سہو کو 15ہزار جرمانہ ،سرائے سدھو میاں برادرز کے خلاف زائد قیمت وصول کرنے کا مقدمہ درج کرلیا، اے سی کبیر والا خرم حمید کا کہنا تھا کہ جو دکاندار حکومت کے مقرر کردہ ریٹ سے زیادہ ریٹ پر کھادفروخت کرے گا، اس دکاندار پر ایف آئی آر اور جرمانہ کیا جائے گا، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کسانوں کو کھادوں کی مقرر کردہ نرخوں پردستیابی ضلعی اور تحصیل ایڈمنسٹریشن اور محکمہ زراعت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں