ملک احمد حسین ڈیہڑ کا رورل ہیلتھ سنٹر مردان پور کا دورہ

ملک احمد حسین ڈیہڑ کا رورل  ہیلتھ سنٹر مردان پور کا دورہ

ایم این اے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمٰن گرمانی کے ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر مردان پور کا دورہ کیا

بند بوسن (نامہ نگار)ایس ایم او ڈاکٹر جاوید اقبال و دیگر عملہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر ہسپتال میں علاج کی غرض سے آئے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ہسپتال کی طرف سے مہیا کی گئی سہولیات و عملہ کے رویے بارے بھی دریافت کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ رورل ہسپتال مردان پور میں بہت جلد جدید مشینیں مہیا کی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں