میلسی ہسپتال :موٹرسائیکل پرچی فیس 10کی بجائے 20روپے وصول
سماجی کارکن میاں محمد اعجاز نے کہاہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میلسی کی انتظامیہ پرچی فیس برائے پارکنگ پر عمل کرائے ٹھیکیدار اور اس کا عملہ موٹر سائیکل کی 10 روپے کی بجائے 20 روپے فیس لے کرشہریوں کی جیبیں کاٹ رہا ہے
میلسی (نمائندہ دنیا )یہ بات انہوں نے شیڈول کے برعکس موٹر سائیکل کی 20 روپے وصولی کی رسید کے ساتھ میڈیا کو بتائی، انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے ماہانہ اضافی وصولی کی جارہی ہے جب شہری احتجاج کر تے ہیں تو بتایا جاتا ہے کہ 10 روپے فی موٹر سائیکل اضافی شام کو گن کر ہسپتال کا نمائندہ مبینہ طور پر ٹھیکیدار کی لیبر سے جاری کردہ رسیدوں کے مطابق وصول کرتا ہے موقف پوچھنے پر لیبر نے بتایا کہ تین گھنٹے گزرنے پر اضافی رقم لی جاتی ہے ۔