قسطوں کی آڑ میں سود کا کاروبار ، لڑائی جھگڑے معمول

قسطوں کی آڑ میں سود کا کاروبار ، لڑائی جھگڑے معمول

موٹر سائیکلیں اور دیگر گھریلو سامان کی اشیاء پرمنافع کیلئے سود وصول کیا جارہا ہے :شہری

وہاڑی (خبر نگار)شہر و گردونواح میں مبینہ طور پر منظم طریقہ سے سود کا کاروبار ہونے لگا،آئے روز قسطوں کی آڑ میں سود کا دھندہ کرنے والوں اور شہریوں میں لڑائی جھگڑا معمول بن گیا۔ تفصیل کے مطابق شہر و گردونواح میں قسطوں کی آڑ میں اور منافع کی لالچ میں سود کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ۔ شہریوں احسن،محمود،تابش،الماس،شاہد،عمران ،شہزاد،عمر،ہارون و دیگر نے بتایا کہ شہر میں گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر گھریلو سامان کی اشیاء قسطوں پر فراہم کی جارہی ہیں اور منافع کی آڑ میں سود وصول کیا جارہا ہے ،مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہ ہونے پر دکان مالکان کی جانب سے رکھے گئے بدمعاش نما ایجنٹوں کے شہریوں سے لڑائی جھگڑے روزکامعمول بن چکے ہیں ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلہ میں نوٹس لیتے ہوتے سود کی لعنت کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں