ٖٹریک دشوارگزار،کئی گاڑیاں خراب،ریسرزکو لاکھوں کا نقصان

ٖٹریک دشوارگزار،کئی گاڑیاں خراب،ریسرزکو لاکھوں کا نقصان

ورائٹی کا خیال رکھا جاتا توڈرائیورز کومہارت دکھانے کابھرپورموقع ملتا،تھل جیپ ریلی کیلئے ایساٹریک بنایاگیاجس میں غلطی کی گنجائش نہیں تھی :ریسرز

ملتان(نیوز رپورٹر)چھٹی تھل جیپ ریلی کے کھلاڑیوں نے ٹریک کو دشوارگزار قرا ر دیا ہے جس کی وجہ سے اکثرکھلاڑیوں کی گاڑیاں خراب ہوگئیں اورریسرزکو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کر نے کے ساتھ ساتھ ریس سے بھی باہر ہونا پڑا ہے ۔ گزشتہ روز صحرائے تھل میں ہونے والی جیپ ریلی میں شریک کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ تھل جیپ ریلی کیلئے ایساٹریک بنایاگیاجس میں غلطی کی گنجائش نہیں تھی ۔صحرائے تھل میں ہونے والے اس ایونٹ میں مشکل اوردشوار ٹریک کی بجائے قدرے آسان اور سادہ ٹریک بنایا جاتا تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو اس جانب راغب کیا جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ٹریک کی تیاری میں اگر ہر قسم کی ورائٹی کا خیال رکھا جاتا توڈرائیورز کومہارت دکھانے کابھرپورموقع ملتااورشائقین بھی زیادہ محظوظ ہوتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں