تھل جیب ریلی کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

تھل جیب ریلی کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

آرمی ،پولیس ،شہری دفاع کے اہلکاروں اور سکاؤٹس نے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں

ملتان(نیوز رپورٹر)چھٹی تھل جیپ ریلی 2021ئکے موقع پرسکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات عمل میں لائے گئے ۔گزشتہ روز ہونے والی چھٹی تھل جیپ ریلی کے بنائے گئے 195کلو میٹرٹریک پربنائی گئی ہرآبزرویشن پوسٹ پرسکیورٹی اداروں کے اہلکارتعینات کئے گئے تھے جو ٹریک بالخصوص آبادی والے علاقے کے متوازی گزر رہا تھااور وہاںسڑک کے قریب ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت تھی وہاں پرآرمی اورپولیس کے نوجوان تعینات کئے گئے ۔سٹارٹنگ پوائنٹ پرپہنچنے کیلئے کھلاڑیوں اورعوام کیلئے الگ الگ راستے بنائے گئے ۔کسی بھی غیرمعمولی صورتحال کیلئے نمٹنے کیلئے تھل جیپ ریلی میں ٹریفک پولیس ،محکمہ شہری دفاع اورسکاؤٹس کے اہلکاربھی تعینات کئے گئے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں