عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے وعدے پورے کیے :شبیرقریشی

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے وعدے پورے کیے :شبیرقریشی

وفاقی وزیرمملکت ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)کہ معاشی حالات بہتر نہ ہونے کے باوجود وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لئے اربوں روپے کے فنڈز سے الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے کئے جا رہے ہیں۔ سوئی گیس،بجلی، سڑکوں،سولنگ،سیوریج اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے جاری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل چوک سرور شہیدکے علاقوں چک نمبر 571 ودیگر علاقوں میں سڑکوں ،ٹف ٹائلز اور بجلی فراہمی کے منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں