پنجاب کی تاریخ کابہترین بلدیاتی سسٹم لارہے ہیں:اخترملک

 پنجاب کی تاریخ کابہترین بلدیاتی سسٹم لارہے ہیں:اخترملک

حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کررہی ہے :صوبائی وزیر

ملتان( سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹراخترملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ کابہترین بلدیاتی سسٹم لارہے ہیں تاکہ عوام کے حقیقی معنوں میں مسائل حل ہو،حکومت کی کوشش ہوگی عوام اس بلدیاتی الیکشن میں ای وی ایم مشین کے ذریعے ووٹ کاسٹ کریں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سیاسی سماجی رہنمامحمدشہزادخان بابر اورمحمدزبیرخان بابر کی جانب سے منعقدہ کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرملک طارق ،ملک عبدالرؤف،مہرنجف سیال سمیت دیگر موجودتھے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت پنجاب عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں