محکمہ زراعت میں ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم لانچ

محکمہ زراعت میں ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم لانچ

دفاتر میں فائلوں کے انبار سے نکل کر برق رفتار ڈیجیٹل سسٹم اپنایا جائے :ثاقب ظفر

ملتان(وقائع نگار خصوصی )جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں دفتری نظام ڈیجیٹلائز کرنے کی طرف اہم قدم اٹھاتے ہوئے محکمہ زراعت میں پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم لانچ کردیا گیا ہے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر کی زیر صدارت ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم کی لانچنگ بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ آفس ای فائل بارے اطلاع دینے کے لئے موبائل نمبر پر پیغام بھیجنے کا اجراکردیا گیا ہے جبکہ آئی ٹی آلات کی خریداری بارے ٹیکنیکل بِڈ اوپن کر دی گئی ہیں اور فنانشل بِڈ 6 دسمبر کو طلب کر لی گئی ہیں۔اس موقع پرشعیب اقبال سید، رانا رضوان قدیر،زاہداکرم سمیت پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران بھی موجود تھے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کہا کہ ای فائلنگ اینڈ آفس آٹو میشن سسٹم عوام کے مسائل کے حل میں سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دفتری نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ دفاتر میں فائلوں کے انبار سے نکل کر برق رفتار ڈیجیٹل سسٹم اپنایا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں