وہاڑی:دنیا نیوز کی تیرہویں سالگرہ ،بلدہ ہال میں تقریب

وہاڑی:دنیا نیوز کی تیرہویں سالگرہ ،بلدہ ہال میں تقریب

مہمانوں نے 13 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا ،دنیا گروپ ، مالکان اور ٹیم کی ترقی کیلئے دعاضلع چیئرمین پیرغلامحی الدین،لیگی ایم پی اے ثاقب خورشیدودیگر نے شرکت کی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)دنیا نیوز کی تیرہویں سالگرہ کی تقریب بلدیہ وہاڑی کے ہال میں ضلعی نمائندہ شاہد نیاز چودھری کے زیرانتظام منعقد ہوئی ، جس میں چیئرمین ضلع کونسل پیر غلام محی الدین ،مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید ،چیئرمین بلدیہ نادرعلی بھٹی ،چیف آفیسرز ناصر نعمان شاہ ،راؤ محمد نعیم خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں محمد نعیم عاصم، مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی، جنرل سیکرٹری راؤخلیل احمد ،شیخ خالد مسعود ،میاں ساجد آصف اور کاشف منور قریشی نے اپنے اپنے خطاب میں کہاکہ چیف ایگزیکٹو دنیا میڈیاگروپ میاں عامر نے ٹیم ورک اور شبانہ روز محنت سے انتہائی کم وقت میں دنیا نیوز چینل کو مقبولیت کی ایسی بلندیوں تک پہنچادیا ہے ، جس کی صحافتی تاریخ میں پہلے کوئی نظیر نہیں ، یہ ان کی خداداد و پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ،دنیا چینل پر نشر ہونے والی ہر خبر کو عوام سچی اور معیاری سمجھتے ہیں، اس معیارنے ادارہ کو مد مقابل تمام چینلز پر برتری دلادی ہے ،مقررین نے مزید کہاکہ عوامی حقوق کی آواز جرات مندانہ انداز میں بلند اور کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں، آخر میں پیر مطیب چشتی، میاں وحیدالرحمن، ارسلان سلیم ،سیف اللہ جٹ، ہشام مصطفی ،طارق سعید، رانا تیمور علی خان، طاہر شریف گوجر و دیگر مہمانان اعزاز نے 13 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا، دنیا گروپ کی مزید ترقی مالکان اور ٹیم کی درازی عمر کی خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں