جنوبی پنجاب میں دھند کا راج موٹروے بند ،پروازیں متاثر

جنوبی پنجاب میں دھند کا راج  موٹروے بند ،پروازیں متاثر

ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے

ملتان(نیوز رپورٹر) موٹروے کے تینوں سیکشنز بند رہنے کیساتھ ایئرپورٹ پر بھی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گزشتہ روز دھند کا راج رہا ، جس کے باعث موٹرویز کے سیکشن ایم فائیو ، ایم فور اور ایم تھری کچھ گھنٹوں کیلئے بعض مقامات پر بند رکھے گئے ، اسی طرح شدید دھند کے باعث انٹرنیشنل پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں۔موٹرویز پولیس کاکہناہے کہ شہری شدید دھند میں سفر کرنے سے گریز کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں