گداگری اور منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

گداگری اور منشیات فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

آرپی او منیرمسعود مارتھ نے ملتان ریجن کے ڈی پی او ز کو ہدایات جاری کردیں

ملتان(کرائم رپورٹر)قائم مقام ریجنل پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے ملتان ریجن کے ڈی پی اوز کو گداگری اورمنشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے ۔آر پی او منیر مسعود مارتھ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے اسی طرح پیشہ ور بھکاریوں کی چیرہ دستیوں سے عوام کو بچانا بھی پولیس کی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کے لیے ہر ضلع میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے اور منشیات مافیا کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے اس حوالہ سے گداگروں ،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی روزانہ بنیاد پر رپورٹ دی جائے ، اس مہم۔کے دوران کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں