بجلی کی بہتر ترسیل کیلئے وہاڑی ڈویژن میں نیا11کے وی فیڈر قائم

بجلی کی بہتر ترسیل کیلئے وہاڑی  ڈویژن میں نیا11کے وی فیڈر قائم

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی کنسٹرکشن ڈویژن وہاڑی نے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے لئے نئے کے وی 11شفیق شہید فیڈر کا منصوبہ مکمل کرلیا

ملتان (خصوصی رپورٹر)ایکسین بوریوالہ ڈویژن انجینئر شاہد نذیر کے مطابق کے وی 132بی ٹی ایم بوریوالہ سے نکلنے والے کے وی 11حبیب کالونی فیڈر کو دوحصوں میں تقسیم کرکے نیاکے وی 11شفیق شہید فیڈر قائم کیاگیاہے ا س منصوبے کی تکمیل پر ایک کروڑ97لاکھ روپے سے زائد لاگت آئی ہے ۔ نئے فیڈر کے قیا م سے بوریوالہ شہر کے صارفین کو آئندہ موسم گرما میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ممکن ہوجائے گی اور ٹرپنگ یا کم وولٹیج کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہوجائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں